سکھر: گٹکا ، پان و چھالیہ کے مضر اثرات سے آگاہی پر

862

سکھر میں گٹکا ، پان اور تمباکو سے تیار اشیاء کے مضر اثرات پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ تمباکو نوشی کے استعمال سے منہ کا کینسر ہوتا ہے اور پاکستان میں منہ کا کینسر تیزی سے پھیل رہا ہے جو تشویشنا ک بات ہے ۔
سکھر میں مقامی این جی او کی جانب سے طالبعلموں میں گٹگا اور پان کے مضر اثرات کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کیلئے سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف ماہرین اور ڈاکٹرز نے لیکچر دیئے ۔سیمینار میں کالج کے طلباء اور اساتذہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ گٹگا ، مین پوری اور پان کا استعمال منہ کے کینسر کا باعث بنتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ نوجوان ملک کا مستقبل ہیں اور جب ملک کا مستقبل صحتمند نہیں ہوگا تو ملک بھی ترقی نہیں کرسکے گا ۔مقررین نے کہا کہ نوجوان منشیات ، گٹگا ، پان اور دیگر مضر صحت اشیاء کے استعمال سے پرہیز کرتے ہوئے کھیلوں اور دیگر صحتمند سرگرمیوں میں اپنے وقت کو استعمال کریں ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...